27 دسمبر 2014 - 11:15
عراق کا الضلوعیہ ایرپورٹ داعش کے قبضے سے آزاد

عراقی فوجیوں نے دہشت گردی کے خلاف کاروائی جاری رکھتے ہوئے صوبہ صلاح الدین کے الضلوعیہ ہوائی اڈّے کو دہشت گردوں سے آزاد کرالیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کی فوج نے عوامی فورسز کے ساتھ ملکر گزشتہ روز الضلوعیہ ہوائی اڈے اور اس کے اطراف کے علاقوں کو دہشت گرد گروہ داعش کے قبضہ سے آزاد کرالیا۔عراق کے ایک سیکورٹی عہدیدار نے اس بار ے میں بتایا کہ عراق کی سیکورٹی  فورسز نے شمالی عراق کے علاقے البو ناصر کو داعش کے قبضہ سے آزاد کرالیا اور اسی طرح صوبہ الانبار کے الخالدیہ  علاقے میں داعش کے خلاف کاروائی کرکے کم از کم نو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا اور ان کی چار گاڑیاں بھی تباہ کردیں۔موصولہ رپورٹ کے مطابق عراقی فوجیوں اور عوامی فورسز نے حالیہ ہفتوں کے دوران عراق کے مختلف علاقوں سے تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر کا صفایا کرکے ان علاقوں کو ان کے قبضے سے آزاد کرایا ہے ۔

.......

/169